مرکزی وزیر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - مرکز کی حکومت کا وزیر، مرکزی کابینہ کا رکن وزیر، وفاقی مجلس وزراء میں شامل وزیر، (ماخوذ: مہذب اللغات)
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مرکزی' کے ساتھ عربی زبان سے اسم 'وزیر' لگانے سے مرکب 'مرکزی وزیر' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر